ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بارکونسل الیکشن:سپریم کورٹ نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دینے کاحکم دیا

بارکونسل الیکشن:سپریم کورٹ نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دینے کاحکم دیا

Mon, 14 May 2018 22:01:25    S.O. News Service

نئی دہلی:14/مئی (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے رواں سال کے مارچ میں ہونے والے دہلی بار کونسل کے انتخابات سے متعلق اعتراضات کو دور کرنے کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس روہنگٹن ایف نریمن اور جسٹس ابھیمنوہر سوپرے کی بنچ نے اجیندر سانگوان اور دیگر بمقابلہ بار کونسل آف دہلی کے معاملے میں آج اپنا حکم جاری کیا۔ عدالت نے تمام متعلقہ فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد تین رکنی کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا، جو انتخابات سے متعلق اعتراضات پر غور کرکے 10 دن کے اندر اپنا فیصلہ کرے گی۔عدالت نے کہا کہ 10 دن کے بعد ہی انتخابات کے نتائج کا اعلان کئے جا سکتے ہیں اور منتخب عہدیدار عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔ اس دوران کمیٹی اعتراضات کو دور کرے گی۔ اس سے پہلے دہلی بار کونسل کی جانب سے پیش ہونے والے اضافی سالیسٹر جنرل منیندر سنگھ نے دلیل دی کہ کونسل کے انتخابات کے بعد نتائج کا اعلان تو ہوا،لیکن شائع نہیں کیے گئے ہیں۔


Share: